افغان حکومت کو حمایت کے حصول میں مشکلات، اشرف غنی کے دورہ قندھار پر قبائلی رہنماؤں میں ہاتھا پائی ہوگئی
قندھار (رائٹرز) افغان حکومت کو قندھار میں شدید اختلافات رکھنے والے بڑے قبائلی رہنماؤں کو منانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ سٹرٹیجک حوالے سے اہم سمجھنے جانے والے افغانستان کے اس صوبے میں قبائلی رہنماؤں کی لڑائی میں بعض طاقتور رہنما بھی شامل ہیں۔ صدر اشرف غنی نے جمعرات کے روز متحدہ حکومت کے لیے حمایت کے حصول کے لیے افغانستان کے دوسرے بڑے اور امن و امان کی سب سے زیادہ خراب صورتحال والے شہر قندھار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے پروٹوکول کے سربراہ نسیم شریفی اور قندھار کونسل کے سربراہ حاجی سید جان خاکرزوال میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ تلخ کلامی کے بعد شریفی نے خاکرزوال کو تھپڑ رسید کردیا۔ اشرف غنی نے شریفی کو فوری طور پر معطل کردیا۔