• news

امریکہ سے سول نیوکلیئر تعاون پر بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان، بھارت بداعتمادی مذاکرات سے ہی دور ہو گی: سیکرٹری خارجہ

ہیوسٹن (صباح نیوز) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت بداعتمادی کی فضا کو مذاکرات کے ذریعے ہی دور کیا جاسکتا ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن میں استحکام پیدا ہوا۔ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے ظہرانے میں پاکستانی امریکن سول اور اعلیٰ حکام سے خطاب میں اعزاز چودھری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ ہے۔ پاکستان کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام جنوبی ایشیا میں طاقت کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ پاکستان امریکہ سے سول نیو کلیئر تعاون پر بات کرنا چاہتا ہے اسی طرح کا معاہدہ امریکہ نے بھارت کے ساتھ بھی کیا ہے۔ بھارت سے اچھے تعلقات کا حصول حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 9 نومبر کو بھارتی وزیر خارجہ دورہ پاکستان پر آئیں ہم نے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بد اعتمادی اور دیگر مسائل کے باوجود پاکستان بھارت کے ساتھ ا چھے ہمسایوں جیسے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن