دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے؟ بیٹا کشمیر ڈے ہے، ننھی نفیسہ کا شہباز شریف سے مکالمہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) کشمیر ڈے پر ننھی نفیسہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان مکالمہ ہوا، دادا ابو آج ہم سکول کیوں نہیں گئے؟ ننھی نفیسہ نے معصومانہ سوال کیا، بیٹا آج کشمیر ڈے ہے آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، کیوں ابو جی؟ نفیسہ نے تجسس بھرے لہجے میں پوچھا، کشمیری اپنے حقوق کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یوم کشمیر کے حوالے سے ننھی پوتی نفیسہ سے ہونے والا مکالمہ سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل پیج پر شیئر کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ہم اپنے بچوں کو یوم کشمیر اور اس کے پس منظر کے حوالے سے آگاہ کریں۔ وزیراعلیٰ نے ایک شعر بھی لکھا۔