• news

محکمہ اینٹی کرپشن 425 اشتہاریوں کی گرفتاری میں بدستور ناکام

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ اینٹی کرپشن کئی میٹنگز، احکامات اور بھرپور کوششوں کے باوجود تمام 425 اشتہاریوں کی گرفتاری ممکن نہیں بنا سکا۔ ان میں سے بعض اشتہاری کئی سالوں سے فرار ہیں۔ بتایا گیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کی ماہانہ کارکردگی مٹینگ میں ہر مرتبہ اشتہاریوں کو پکڑنے کی پلاننگ کی جاتی ہے جسے کامیابی نہیں ملتی۔ ذرائع کے مطابق اشتہاریوں کی گرفتاری میں مبینہ طور پر اینٹی کرپشن کے اہلکار ہی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جو چھاپے سے قبل ہی ملزموں کو اطلاع کر دیتے ہیں جبکہ افسروں و عملے کو مطلوبہ سہولیات بھی میسر نہیں۔ ان اشتہاریوں کی گرفتاری سے اینٹی کرپشن کروڑوں روپے کی ریکوری کر سکتا ہے۔ لاہور ریجن سب سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ ریجن، راولپنڈی ریجن، فیصل آباد ریجن، سرگودھا ریجن، ساہیوال ریجن، ملتان ریجن، بہاولپور ریجن اور ڈی جی خان کے اشتہاری شامل ہیں ان اشتہاریوں پر کڑوروں روپے کی کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن

ای پیپر-دی نیشن