پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت، پرویز رشید مشاہد اللہ، شجاعت عظیم سمیت 5 افراد پر مقدمہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کا مقدمہ ائرپورٹ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں سینیٹر مشاہد اللہ، وزیر اطلاعات پرویز رشید، شجاعت عظیم اور بریگیڈئر ریٹائرڈ آصف، مقصود احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ عدالتی حکم پر سہیل بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔