• news

سعودی عرب، سی پیک کی طرز پر پاکستان کو 15 ارب ڈالر تک کا سرمایہ کاری پیکیج دے سکتا ہے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب سی پیک کی طرز پر پاکستان کو سرمایہ کاری کا 15 بلین ڈالر تک کا پیکیج دے سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد کی ہدایت پر ماہرین کی ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کریگی جو توانائی کے شعبے، ریفائنری سمیت مختلف سیکٹرز کے منصوبوں کا جائزہ لے گی۔ وزیر خزانہ سے جب سعودی سرمایہ کاری کے بارے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنیوالی ہے۔ ہم سعودی عرب سے رابطہ میں ہیں۔

نمائندہ خصوصی

نمائندہ خصوصی

ای پیپر-دی نیشن