ریاض فتیانہ کو تحریک انصاف سے نکال دیا: ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ریاض فتیانہ کو پی ٹی آئی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ریاض فتیانہ کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فارغ کیا گیا۔ ریاض فتیانہ کو سیکرٹری انسانی حقوق کے عہدے سے بھی فارغ کر دیا گیا۔ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمران خان نے ریاض فتیانہ کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ ریاض فتیانہ نے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار کی حمایت کی تھی۔