پی ایس ایل میں نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا :محمد اصغر
دبئی(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے نوجوان لیفٹ آرم سپن باﺅلر محمد اصغر نے کہا ہے کہ میرے پٹھانوں والے بڑے بڑے ہاتھ ہیں جس میں ایک دفعہ گیند آ جائے تو انتی آسانی سے نکل نہیں سکتی۔محمد اصغر کے جواب پر گراﺅنڈ میں موجود تمام افراد ہنسنے لگ گئے اور سپنر کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں ۔ پاکستان سپر لیگ کے ذریعے اچھا پلیٹ فارم ملا ہے ۔ کوشش کرونگا کہ بہترین کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سلیکٹر ز کی توجہ حاصل کروں ۔ میرا کام اچھی کارکردگی دکھانا جبکہ منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ۔