• news

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرا ون ڈے میچ 5وکٹوں سے ہراد یا

پورٹ ایلزبتھ (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کرپانچ میچوں کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے ۔کپتان اے بی ڈویلیئرز نے 73رنز کی اننگز کھیلی ۔ ٹوپلے نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔انگلینڈنے ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ہیلز نے 99رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔

ای پیپر-دی نیشن