اداکارہ ماورا حسین کراچی سے لاہور پہنچ گئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ماورا حسین کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ انہوں نے گزشتہ روز لکس گرینڈ سینما میں اپنی زیرنمائش فلم ”صنم تیری قسم“ کے پریمیئر شو میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ میری فلم پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی ہے اور لوگوں نے اس کا اچھا رسپانس دیا ہے۔