ننگر ہار: ڈرون حملہ جھڑپ پاکستان سمیت نیوں داعش کے 30جنگجو مارے گئے
کابل(آئی این پی+این این آئی)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شدت پسند تنظیم داعش کے 30جنگجو ہلاک اورکمانڈر سمیت 11 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 12 جنگجو مارے اور 10 زخمی ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطاللہ کھوگیانی نے بتایا کہ جھڑپ ضلع کوٹ کے علاقے سید احمدخیل میں ہوئی ۔جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ادھر ننگرہار صوبے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میںداعش کے18 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ انکا ایک کمانڈر حملے میں زخمی ہوگیا۔ایک سینئر بارڈر پولیس افسر نے بتایا کہ حملہ ضلع آچن میں کیا گیا جس میں داعش کے ٹھکانے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب جنگجو دہشتگرد کارروائیوں کیلئے تیاری کر رہے تھے۔ ضلع آچین کی انتظامیہ کے سربراہ غالب مجاہد نے دعویٰ کیا کہ ننگرہار میں داعش کے مرنے والے کارکنوں میں 16 پاکستانی شامل ہیں۔