• news
  • image

تائیوان زلزلے سے درجنوں عمارتیں زمین بوس 14افراد ہلاک 500 زخمی آفٹرشاکس جاری

تائی پے(نوائے وقت رپورٹ +رائٹرز+نیوز ایجنسیاں)تائیوان کے جنوبی حصے میں شدید زلزلے سے تائینان شہر میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں، 14افراد ہلاک اور500زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے ملبے تلے سے 3افراد کو زندہ بچا لیا۔ تائیوان میں سنچری کے علی الصبح آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر6.4تھی،17منزلہ بلڈنگ مکمل تباہ ہو گئی جب زلزلہ کے سال نو کی تقریب جاری تھی تقریباً20 لاکھ کی آبادی والے شہر تائینان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر کی انتظامیہ نے ہنگامی ٹیم قائم کر دی ہے۔صدر ماینگ جیونے لوگوں کو بچانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کی بات کہی ہے اور کہا ہے کہ جن کے گھر تباہ ہو گئے ہیں ان کے لئے عارضی پناہ گاہیں اس زلزلے کے بعد سے اب تک کم از کم پانچ بار آفٹر شاکس آ چکے ہیں، امریکی ارضیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں نہیں تھا جس کے باعث اس کے اثرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔ تائیوان کے اخبار لبرٹی ٹائمز کے مطابق منہدم ہونے والی ایک عمارت رہائشی کمپلیکس تھی اور اس میں لوگ سو رہے تھے۔ تائیوان کے صدر ماینگ جیٹو زلزلے سے متاثرہ علاقے تائنان چلے گئے۔تائیوان کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی عمارت میں کم از کم 23افراد زخمی ہوئے ہیں جہاں قیاس ہے کہ 200کے قریب افراد قیام پذیر تھے۔لوگوں کو مزید جھٹکوں کا خوف ہے۔کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے 300کلو میٹر فاصلے پر واقع دارالحکومت تائی پی میں بھی محسوس کیے گئے اور اس وقت سے اب تک کئی آفٹر شاکس بھی آ چکے ہیں۔ایک بچی ہلاک والد کے باز و میں لپٹی ملی ہے۔مقامی میڈیا نے دو عمارتوں کے ویڈیو جاری کی ہیں جس میں اس عمارت17اور دوسری 7منزلہ ہے۔ عمارتوں کے گرنے سے درجنوں لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں، مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے 220افراد کو نکال لیا گیا ہے جن میں سے 40زخمی ہیں800فوجی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں، خدشہ ہے کہ 100 افراد ملبے کے نیچے اب بھی موجود ہیں جن کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ کئی املاک کو بھی نقصان پہنچا،زلزلے کے جھٹکے چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں بھی محسوس کیے گئے لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس زلزلے کے بعد سے اب تک پانچ بارآفٹر شاکس آ چکے ہیں۔ تائیوان کے اخبار لبرٹی ٹائمز کے مطابق منہدم ہونے والی ایک عمارت رہائشی کمپلیکس تھی۔تائیوان میں موسمیات کے مرکزی بیورو نے کہا ہے کہ بعد از زلزلہ کئی جھٹکے آسکتے ہیں۔ جن عماتوں کو زلزلے سے شدید نقصان پہنچا ان میں تاریخی مندر بھی شامل ہیں۔وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیکھا جائے گا کہ عمارت کی تعمیر میں متعقلہ قوانین کا خیال رکھا گیا تھا یا نہیں۔ ریسکیو آپریشن میں 800سے زائد اہلکاروں پر مشتمل عملہ، 16ہیلی کاپٹر اور 23 سرغرساں کتے شامل ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن