• news

-صوبائی خود مختاری کو چھیڑا گیا تو مزاحمت کریں گے: رضا ربانی

سانگھڑ (صباح نیوز) سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر صوبائی خود مختاری کو چھیڑا گیا تو مزاحمت کریں گے، مخصوص ذہن اور پارٹیاں صوبائی خود مختاری کیخلاف کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے صوبوں کو مطلوبہ ثمرات حاصل نہیں ہو رہے، وہ شاہپورچاکر میں سینیٹر عاجز دھامرہ کی والدہ کی تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے چودھری نثار کی جانب سے خورشید شاہ پر مک مکا کے الزامات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا جبکہ پی آئی اے کی نجکاری پر سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس بارے اپنا مو¿قف پہلے دے چکا ہوں جبکہ پی آئی اے کے گمشدہ ملازمین کے بارے میں انہوں نے چودھری نثار اور سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ خصوصی کوشش کرتے ہو ئے انکی بازیابی کو یقینی بنائیں۔ انکاکہنا تھا کہ کشمیر مسئلے کے حل کےلئے بھارتی حکومت اور بیوروکریسی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔
بینظیر بھٹو قتل کیس کے حقائق وقت کے ساتھ عوام کے سامنے آجائینگے۔ پرویز مشرف کی سب سے بڑی غلطی انکا صدر بننا اور حکومت پر قبضہ کرنا تھا۔ سندھ حکومت کی بے حسی کے سوال پر سندھ حکومت کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے سندھ حکومت پوری تندہی سے تھر کے عوام کیلئے کام کررہی ہے۔ ملٹری کورٹس اور آپریشن سے خاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن