• news

مقبول بٹ کا جسد خاکی ہمارے حوالے کیا جائے:شہید کے خاندان کا مطالبہ

راولاکوٹ ( آن لائن ) شہید محمد مقبول بٹ کی فیملی شاہ ولی بیگم (والدہ) ذاکرہ مقبول بٹ (اہلیہ ) شوکت مقبول بٹ ، جاوید مقبول بٹ (بیٹوں ) لبنی مقبول بٹ( بیٹی) بھائی ظہور احمد بٹ ، پرویز غلام نبی بٹ ، عادل منظور بٹ (بھتیجوں )نے بھارت سے مقبول بٹ کی باقیات کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مقبول بٹ کے خاندان میںنے کہا ہے کہ11فروری کو جب ’’تہاڑ جیل میں مدفون ،محمد مقبول بٹ اورشہداء چکوٹھی رو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی زندگیوں کے مختلف اہم گوشوں کو اْجاگر کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ وہاں ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں شہید مقبول بٹ کا جسد خاکی دیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن