دھرنے کیلئے خیموں کے 46 لاکھ بقایا جات ادا نہ ہو سکے، تاجروں کا احتجاج عمران سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے 2014کے احتجاجی دھرنے کے لئے کرائے پر لئے گئے خیموں کے کرائے کے 46 لاکھ کے بقایا جات تاحال ادا نہیں ہوسکے، متاثرہ تاجروں نے احتجاجی جلسے کے دوران آبپارہ مارکیٹ میں جلسہ گاہ کے چاروں طرف تحریک انصاف کی جانب ٹینٹ سروس کے تاجر کو 46 لاکھ کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر احتجاجی بینرز آویزاں کر دئیے۔ ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن، آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا تاجر کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں۔ عمران خان سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔