کراچی: عمران کافی پینے ریسٹورنٹ پہنچ گئے، ساتھیوں سے گپ شپ
کراچی (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پی آئی اے ملازمین کے دھرنے میں شرکت کیلئے گذشتہ روز کراچی پہنچے۔ دھرنے میں شرکت اور پھر کارکنوں سے خطاب کے بعد عمران تھکن دور کرنے کیلئے ساتھیوں کے ہمراہ خیابان شہباز پہنچے جہاں انہوں نے گرما گرم کافی کے کپ اور ساتھیوں کے ساتھ گپ شپ لگائی۔ تھکان کم ہونے پر عمران پی آئی اے کے فائرنگ سے جاں بحق ملازمین کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گئے۔