• news

بجلی اورگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہریوں کو مشکلات

لاہور (نیوز رپورٹر) بجلی اورگیس کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ لاہور اور اسکے مضافات میں لیسکو نے 6 سے 8 گھنٹے کی بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا ہوا ہے مگر جمعہ اور ہفتے کے دن لیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ لیسکو کی طرف سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بارے کہا جا رہا ہے کہ شیڈول کے تحت بجلی بند کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف سردی کی شدت میں کمی کے بعد لاہور میں گیس کے پریشر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن