کرک فورسز کا آپریشن‘ خاتون سمیت 9 افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد
کرک (آن لائن) کرک میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت 9 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ کرک پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو خاتون سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا۔ کرک پولیس نے ڈی پی او کرک میاں نصیب الرحمن کی سربراہی میں نیازی بس سٹاپ کے قریب واقع کواٹروں پر چھاپہ مارکر 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔