• news

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نے مضر صحت دودھ کی فروخت کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹمیں جمع کرا دی

لاہور (نوائے وقت نیوز) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قوم کو ذہنی طور پر بیمار اور لاغر کرکے قطرہ قطرہ زہر پلایا جارہا ہے۔ قوم کی گود اجاڑنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے لاہور میں راوی پل سے امامیہ کالونی پھاٹک تک سڑک وسیع کرنے کیلئے بھی قرارداد جمع کرا دی۔ متن میں کہا گیا ہزاروں افراد شاہدرہ کے راستے لاہور میں داخل ہوتے ہیں اس سڑک کو عبور کرنا پل صراط عبور کرنے کے مترادف ہے لہذا اس کی تو سیع کرائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن