• news

رحیم یار خان:پولیس کو مخبری پر منشیات فروش نے گلا دبا کر بیٹی کو مار ڈالا

رحیم یار خان (نوائے وقت نیوز) رحیم یار خان پولیس کو مخبری کے الزام میں باپ نے بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم باپ بیٹا فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خان پور کے نواحی علاقے کوٹلہ میں باپ اور بیٹے نے منشیات فروخت کرنے کی مخبری کے الزام میں مبینہ طور پر بہاراں بی بی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مقتولہ منشیات فروشی سے روکتی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن