• news

پاکپتن: کتے کو ماری جانے والی گولی غلطی سے 6 سالہ بچے کو جا لگی، ہسپتال میں دم توڑ گیا

پاکپتن (نامہ نگار) پاگل کتے کو گولی مارتے ہوئے غلطی سے گولی لگنے سے 6 سالہ بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔کوٹ بخشا میں شمس الدین کے6 سالہ بیٹے ثقلین کو گولی لگی ثقلین شدید زخمی ہو گیا ریسکیو کے سٹاف نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن