• news

اسلام آباد: دہشت گردی کیلئے نوجوان بھرتی کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد (آن لائن) حساس ادارے کی اسلام آباد میں کارروائی، دہشت گردی کے مقاصد کیلئے بھرتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم قاری زائد پنجاب کے مختلف علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازیخان، چکوال، سیالکوٹ، فیصل آباد سے دہشت گردی کیلئے بچوں کی برین واشنگ کرتا تھا جبکہ 2013ء سے اب تک 16 بچے برین واشنگ کے بعد وزیرستان بھیجنے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم قاری زائد گھروں میں بچوں کو پڑھانے جاتا تھا اور وہاں بچوں کو منتخب کرکے برین واشنگ کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بھی قاری زائد چھ بچوں کی مبینہ دھشت گردی کیلئے راغب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن