• news

برطانیہ میں 90 سے زیادہ مساجد کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے

لندن (اے پی پی) برطانوی شہریوں میں اسلام اورمسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں 90 سے زیادہ مساجد کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے۔ برطانوی نشریاتی ادرے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مسلم کونسل کو امید ہے کہ کشیدہ دور میں عقیدوں کی حامل برادریوں میں اتحاد نظر آئیگا۔کونسل کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے اس بار تین گنا مساجد میں میری مسجد میں تشریف لائیں، پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام لندن میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ سال سینکڑوں حملے ہوئے تھے۔ ایک روزہ پروگرام اسلام مخالف تنظیم پھگیڈا کے حامیوں کی جانب سے برمنگھم میں سنیچر کو منعقدہ خاموش ریلی کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ بھر میں تقریباً 1750 مساجد ہیں اور ملک میں تقریباً 30 لاکھ مسلمان آباد ہیں جو کل آبادی کا 5 فیصد ہیں۔
برطانیہ/ مساجد

ای پیپر-دی نیشن