پاکستان نے گجرات کے ساحل سے 30بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا: انڈین میڈیا کا الزام
احمدآباد (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے گجرات کے ساحل سے 30بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی میرین سیکورٹی نے اتوار کو گجرات کے ساحلی علاقے سے 30 بھارتی ماہی گیروں کو ساحلی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزا م میں گرفتا ر کرلیا ہے جبکہ 5بھارتی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان نے جنوری میں 50 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔