نوازشریف پنجاب نہیں ملک کے وزیراعظم بنیں، راہداری منصوبے پر تحفظات دور نہ ہوئے تو حق لینا جانتے ہیں: سپیکر خیبر پی کے اسمبلی
پشاور (بیورو رپورٹ) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو ہم اپنا حق حاصل کرنا بخوبی جانتے ہیں، عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا غداری ہے تو ہم بار بار یہ عمل دہرائینگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق کا خیال نہ رکھا تو ہم کسی بھی انتہائی اقدام سے گریز نہیں کرینگے۔ نوازشریف پنجاب نہیں ملک کے وزیراعظم بنیں اور تمام صوبوں کو یکساں حیثیت سے دیکھیں۔