• news

سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ ملک محمد علی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں، ڈاکٹر امیر خاں اور ملک محمد حنیف کے کزن اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں کے والد سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ ملک محمد علی خاں انتقال کر گئے، ان کی عمر 80سال سے زائد تھی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں کھائی ہٹھاڑ میںدوپہر ایک بجے ادا کی گئی۔ آخری دم تک مسلم لیگ کے ساتھ رہے ۔نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت جن میںضلعی انتظامیہ کے علاوہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ،ممبران قومی اسمبلی رانا محمد حیات، ایم۔این۔اے شیخ وسیم اختر، رانا محمد اسحاق، چوہدری منظور احمد، سلیمان حنیف، یعقوب ندیم سیٹھی ایم۔پی۔اے سردار وقاص مؤکل، نعیم صفدر انصاری، انیس قریشی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن