• news

پیپلز پارٹی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے: یوسف رضا گیلانی

کوٹلی (آن لائن) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ پی پی پی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، شملہ معاہدہ میں شہید بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو دونوںممالک کے درمیان حل طلب مسئلہ کے طور پر تسلیم کروایا، اقوام متحدہ میں شہید بھٹو نے کشمیر ایشو پر اختلاف کیا، پھر تاشقند کے اندر کشمیرکی سودے بازی نہ ہونے دی اور کشمیرکی آزادی کیلئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ کشمیرکا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی کے بانی ایم ایل اے پیر سید نثار حسین شاہ کی تیسری برسی کے موقع پرانکے آستانہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی پیپلز پارٹی بھرپور حمایت کرتی ہے، آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور انکا لہو رائیگاں نہیں جائیگا۔ پاکستان میںکوئی بھی حکومت ہو، اسکی کوئی بھی پالیسی ہو مگر پاکستان کے 20 کروڑ عوام کشمیریوں کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن