• news

اسرائیلی فوج نے سوڈانی مہاجرکو حملہ آور قرار دیکر شہید کر دیا جرمنی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

مقبوضہ بیت المقدس+ غزہ+ برلن (اے این این) مقبوضہ فلسطین کے علاقے ربط میں بھرے بازارمیں نامعلوم شخص نے ایک یہودی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی قبضے میں آنے والے علاقے ربط میں ایک بھرے بازارمیں نامعلوم شخص نے یہودی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا تعلق فلسطینی تحریک انتفاضہ کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ تاہم قومی نوعیت کے جھگڑے کا امکان بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ مزید برآں فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے ایک اعلی اختیاراتی وفد نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک فتح کے قائدین نے یاسر عرفات کی رہائش گاہ فتح کے حوالے کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ وفود کے درمیان بات چیت میں فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال، فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ، اسرائیلی مظالم اور قومی مفاہمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے قومی مفاہمت کے حوالے سے اب تک طے پائے تمام معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مفاہمت کے لیے فضا ساز گار بنانے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں اسرائیل کے وزیر توانائی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں کھودی گئی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے مصری فوج کو رول ماڈل بناتے ہوئے غزہ میں پانی چھوڑ دیا جائے۔ اس سلسلے میں مصری فوج کی کارروائی ہمارے لیے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس دھڑا دھڑ سرنگیں کھودے جا رہی ہے مگرہم اس پر صبر کا دامن پکڑے ہوئے ہیں۔ میں یہودی شہریوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں اور دانش اور حکمت سے فلسطینی سرنگوں اور فلسطینی عسکری گروپوں کا مقابلہ کریں۔ ادھر جرمنی کے مختلف شہروں برلن، بوخوم، شوگار موجود فلسطینی کمیونٹی نے اسرائیل کی جیل میں 75 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی محمدعقیق اور جیلوں میں مظالم کا شکار فلسطینی بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مختلف مظاہرے اور ریلیاں منعقد کیں۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، جرمن حکومت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھوک ہڑتالی صحافی محمدعقیق کی جان بچانے اور اس کی صہیونی جیل سے رہائی یقینی بنانے کے لئے مدد کریں۔ علاوہ ازیں جرمنی میں فلسطینی اور عرب شہریوں کی نمائندہ تنظیموں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں بغیر کسی الزام کے 700 فلسطینیوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ انہیں رہائی دلائی جائے۔ دوسری طرف اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں آرتھوڈوکس عیسائی فرقے کے ایک تاریخی گرجا گھر کے لئے مختص اراضی پر یہودی کالونی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پس پردہ کوششیں شروع کردی گئی ہیں جس پر مقامی عیسائی رہنمائوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔یورپی یونین نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں قائم فلسطینیوں کی ایک آبادی کو مسمار نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے الزام لگایا ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں سوڈانی مہاجرین کے حملے میں اسرائیل فوجی زخمی ہوگیا جوابی کارروائی میں شہید ہوگیا

ای پیپر-دی نیشن