ریلوے کے خسارے کو کم کیا اسکی نجکاری کی ضرورت نہیں:سعدرفیق
لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 2018میں ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں ووٹ کے ذریعے فیصلہ ہوگا‘ اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سمت درست کرتے ہوئے کچھ غلطیاں بھی کریں گے’لاہو رایک بین الاقوامی شہر بننے جارہا ہے ‘جو لوگ اس کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ ناکام ہوں گے، لاہو رکی تجاوزات پر سرجیکل آپریشن ہوگا پاکستان آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے اور یہ تسلسل جاری رہنا چاہیے۔کراچی آپریشن بعض لوگوں کو کھٹکتا ہے لیکن یہ جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگومیں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میںپہلے بھتے کے بغیر کام نہیں ہوتا تھا اوراب صورتحال یکسر مختلف ہے ۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بننے سے تکلیف کا ازالہ ہو جائے گا۔2018میں ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں ووٹ کے ذریعے فیصلہ ہوگا۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت جب عوام کی عدالت میں جائے گی تو سرخرو ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے مسافر خوار ہو رہے ہیں،مسئلہ حل ہونا چاہیے، ریلوے کے خسارے کو کم کیا نجکاری کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 2013میں جلتا ہوا پاکستان ملا تھا، سمت درست کرتے ہوئے کچھ غلطیاں بھی کریں گے۔