• news

اقتصادی راہداری سے پاکستان 20 برس آگے بڑھ جائیگا:احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدی سے پاکستان کم ازکم 20برس آگے بڑھ جائے گا اس کے مغربی روٹ پر کوئی ابہام نہیں صرف سیاسی وجوہات کی بنا پر اعترافات کیے جارہے ہیں، نجی ٹی وی سے انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خان خٹک سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے وہاں مغربی روٹ کے حوالہ سے ان کے خدشات کا ازالہ کیا گیا اور وزیراعظم نے انہیں یقین دہانی کروائی اور ایک میکنزم بھی قائم ہو گیا میں سمجھتا ہوں جب پوری قومی قیادت کا اتفاق ہوگیا ہے تو اس کے بعد منصوبہ پر کسی قسم کا تنازعہ کھڑا کرنا ملک کے لیے بہتر نہیں یہ پاکستان کے لیے اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا موقع دیا ہے اس میں کسی قسم کا تاثر دینا کہ مغربی روٹ اس منصوبہ کا حصہ نہیں غلط ہے ان کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے نقشے ویب سائٹ پر بھی جاری کیے جا چکے ہیں یہ نقشے صرف پاکستان نہیں بلکہ چین اور پاکستان دونوں جانب سے جاری کیے گئے ہیں یہ منصوبہ سیاست سے بالاتر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن