قمبر: سیاہ کاری کا الزام، بیوی، نند، کزن کو قتل کر دیا
شہدادکوٹ (این این آئی) قمبر کے قریب گھر میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قمبر کے قریب گائوں قائم خان چانڈیو میں ایک شخص عبدالمنان چانڈیو نے گھر میں فائرنگ کرکے اپنی بیوی، نند اور اپنے کزن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اہل محلہ کے مطابق ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مومل، نند رفیعہ اور کزن قائم خان چانڈیو کو قتل کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں اور قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔