داعش کی سرکوبی کے لیے متحدہ عرب ا مارات فوج شام بھیجنے پر رضا مند
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کی درخواست پر اپنی فوج شام بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریاستی وزیر برائے خارجہ امور انور گرگاش نے ایک بیان میں کہاکہ ان کا ملک شام میںداعش کے خلاف کارروائی کے لیے زمینی افواج بھیجنے پر رضامند ہے۔۔ بشار الاسد حکومت کے وزیر دفاع کے دورہ ماسکو اور وہاں شامی سفیر کی گیس اور تیل کی سب سے بڑی روسی کمپنی "گیز پروم" کے ساتھ بات چیت ہوئی، شامی حکومت نئے اقتصادی اور فوجی معاہدوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔