• news

پی ایس ایل پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے لانچنگ پیڈ ہے : اینڈی فلاور

دبئی (سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو ا±سی طرح مدد ملے گی جس طرح بھارتیوں نے آئی پی ایل سے فائدہ اٹھایا۔انگلینڈ کی نوجوان ٹیم کے امور سنبھالنے والے اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ47 سالہ فلاور نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پی ایس ایل پاکستانی نوجوانوں کیلئے بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے۔لیگ میں شامل پانچوں ٹیمیں شاندار ہیں اور ہمیں اگلے دو ہفتوں میں عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔اب تک ہونے والے میچوں میں کچھ اچھی پرفارمنس دیکھنے کو ملیں اور یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔ فلاور نے لیگ کو پی سی بی کا دلچسپ قدم قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کرکٹ کیلئے اہم قرار دیا۔پی ایس ایل ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ایک لانچنگ پیڈ ہے۔نوجوان کھلاڑی جہاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے تجربات سے سیکھیں گے ، وہیں انہیں اکھٹے ایک ڈریسنگ روم شیئر کرنے سے اعتماد ملے گا۔انہوں نے پشاور کے سپنر محمد اصغر کو مستقبل کا کھلاڑی قرار دیا۔اصغر اپنی ٹیم کی اب تک دو فتوحات میں آٹھ اوورز میں 31 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن