• news

بھارت کے ساتھ فلمی پالیسی بھی بنانی چاہئے: شان

لاہور (کلچرل رپورٹر)لالی ووڈ اداکار شان نے کہا ہے کہ اگرحکومت نے بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی ہے تو پھر فلمی پالیسی بھی بنانی چاہئے، ہمارے حکمرانوں کو اب لیپ ٹاپ سے آگے بڑھنا چاہئے، ضروری نہیں کہ تمام نوجوان نسل پڑھائی میں ہی دلچسپی رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ سینما مالکان کو ایسی پالیسی ملنی چاہئیے جس سے فلم انڈسٹری مزید ترقی کرے۔شان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے صوبوں کے درمیان سرحدیں کھینچ لی ہیں جس کے باعث سال 2016ءمیں فلم انڈسٹری کو بٹا ہوا دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پرانی اور نئی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑا فرق نہیں ہےتاہم اگر لاہور اور کراچی کے لوگ مل کر فلمیں بنائیں تو چاند اور ستارہ بن جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن