ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پی سی بی نے سکواڈ کے اعلان کیلئے مہلت مانگ لی
دبئی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے قومی سکواڈ کے اعلان کے لیے مزید مہلت مانگ لی ہے۔ اس سلسلہ میں آئی سی سی کو کی جانے والے ان کی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل کے مزید میچز میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کی جائزہ لینے کے لیے موقع مل گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے 8 فروری تک نام بھجوانے تھے، آئی سی سی کی اجازت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو مزید ایک ہفتے تک کے لیے مہلت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اب 15 فروری تک کیا جائے گا۔