• news

ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے درخواست پر اعتراض ختم، سماعت کیلئے منظور

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا ہے۔ درخواست گزار بیرسٹر سید جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کوہ نور ہیرا اس وقت کے دارالحکومت لاہور میں رنجیت سنگھ کے پوتے مہاراجہ دلیپ سنگھ سے چھین کر برطانیہ بھجوایا اور ایمپریس وکٹوریہ کو تحفے کے طور پر دیا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی ریاست نہیں بلکہ ایک تجارتی کمپنی تھی جبکہ کوہ نور ہیرا ایک ریاست نے دوسری ریاست کو تحفہ نہیں دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن