اقتصادی راہداری کا تحفظ ہزاروں اہلکار گوادر میں تعینات
گوادر (رائٹر) پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحفظ کے لئے ہزاروں پولیس اور فوجی اہلکار گوادر میں تعینات کئے گئے ہیں جس سے وہ ایک فوجی قلعہ معلوم ہو رہا ہے، پاک فوج اربوں ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کو تحفظ دینا چاہتی ہے، 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین کے شمال مغربی علاقے سے بحیرہ عرب کی بندرگاہ تک ریلوے لائنیں اور پائپ لائنیں بنیں گی، مسلح افواج اور وزارت داخلہ نے گوادر میں سینکڑوں اضافی فوجی اور پولیس اہلکار بھیجے ہیں، گوادر کے ریجنل پولیس افسر جعفر خان نے رائٹر کو بتایا کہ 700سے 800 پولیس اہلکاروں پر مشتمل علیحدہ سکیورٹی ڈویژن بنایا جائے گا چین اس منصوبے میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار اس منصوبے کی کامیابی پر ہے۔