• news

’’عمران فاروق کا قتل‘‘ تینوں ملزموں کے کیسز کی سماعت ایک روز کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیٹ نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کے ملزموں خالد شمیم، محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10فروری تک توسیع کرتے ہوئے دونوں ملزموں اور معظم علی کے کیسز کی سماعت ایک ہی دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران ملزم معظم علی اور محسن کی ورثاء سے ملاقات اور جیل میں اپر کلاس میں منتقلی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت کی، ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا محسن اور معظم کو ورثاء اور وکیل سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ملزموں سے ملاقات کی اجازت دینا ٹرائل کورٹ کا اختیار ہے جیل یا تفتیشی حکام کا نہیں، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن