16چینی انجنوں میں کریک ہیں: وزیر ریلوے، ایف آئی اے تحقیقات کرے گی
لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے چین سے منگوائے گئے انجنوں میں کریک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایف آئی اے سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ معلوم ہو سکے کہیں گڑبڑ تو نہیں ہوئی 29میں سے 16انجن کھڑے کر دئیے گئے انجنوں کو چلانے سے حادثات ہو سکتے ہیں چینی ٹیم کو فوری انجن ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی چینی ٹیم آج پاکستان پہنچ جائے گی مستقبل میں انجنوں کی خریداری کیلئے ڈیزائننگ کے شعبہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایسے فیصلے کئے جائیں گے کہ ریلوے کو نقصان نہ ہو سکے ماضی میں چینی کمپنی کی جانب خراب انجن دینے پر چینی انجن نہ خریدنے کا فیصلہ کیا لیکن ریلوے افسروں کی یقین دہانی پر دوبارہ انجن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ان انجنوں کی خریداری کے حوالے سے پچھلے دور حکومت میںفیصلہ کیا گیا اور اربوں روپے ادائیگی بھی کر دی گئی تھی۔ پی آئی اے کی خدمت کا موقع ملا تو ایک مرتبہ میں آ گیا تو مجھے واپس بھیجنے والا کوئی نہیں ہو گا اور پھر سب کو ٹھیک ہونا ہو گا ریلوے پی آئی اے سے 4گناہ بڑا ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا، وزیر ریلوے نے کہا کہ اڑھائی برس میں ریلوے کی مینجمنٹ، محنت کشوں اور پولیٹکل لیڈرشپ کی کوششوں سے بہت بہتری آئی، خسارہ کم ہوا مال گاڑیاں چلیں، اربوں روپے ریونیو بڑھا ٹرینوں کی آمدروفت میں بہتری آئی مزدوروں کو 6ارب واجبات کی ادائیگی کی گئی، جعفر ایکسپریس حادثہ میں انجن کو دیکھا تو اس میں کریک پڑ چکے تھے جس پر 2ہزار ہارس پاور کے تمام انجنوں کا معائنہ کیا۔