ٹائون شپ میں چھاپہ، مدرسہ سیل،2 افراد گرفتار، داعش میں شمولیت کے لئے شام جانے والی خواتین کی اعانت کا الزام
لا ہور (نامہ نگار)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک مد رسے پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اوربڑی مقدار میں مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اور سی ڈیز برآمد کرلیں اور مدرسے کو سیل کردیا ہے۔بتایا جاتا ہے گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں کھوکھر چوک میں واقع ایک مد رسے پر چھا پہ ما رکر دو افراد قا ری یوسف اور قا ری یو نس کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے بڑی مقدار میں قابلاعتراض مذہبی منافرت پر مبنی لٹر یچر، سی ڈیز اور لیپ ٹاپ بر آ مد کر کے مدرسے کو سیل کردیا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتاریاں پہلے سے گرفتار مختلف کا لعد م تنظیمو ں کے مبینہ دہشت گردوں اور سہولت کا روں کی نشاندہی پر عمل میں لا ئی گئی ہیں ۔گرفتار قاری یوسف کیخلاف یہ بھی الزام ہے کہ وہ شرانگیز تقاریر کرنے میں بھی ملوث ہے۔ اسکے علاوہ داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے والی خواتین کی بھی انہوں نے اعانت کی تھی۔