• news

سیف گیمز میں شرکت کے لئے باکسنگ ٹیم کل بھارت جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) تین رکنی خواتین باکسنگ ٹیم پہلی مرتبہ بھارت میں ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سائوتھ ایشین گیمز میں تین خواتین کھلاڑی جن میں مہوش زین 51 کلو گرام‘ رخسانہ 60 کلو گرام اور صوفیہ 75 کلو گرام مقابلوں میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کریں گی جبکہ مرد کھلاڑیوں میں محب بادشاہ 49 کلو گرام‘ سید آصف 52 کلو گرام‘ نعمت اللہ 56 کلو گرام‘ علی احمد 60 کلو گرام‘ گل زیب 64 کلو گرام‘ ارشد حسین 69 کلو گرام اور تنویر 75 کلو گرام مقابلوں میں جلوہ گر ہونگے۔ پاکستانی باکسنگ ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لئے 10 فروری کو بھارت روانہ ہوگی۔ سائوتھ ایشین گیمز میں باکسنگ کے مقابلے 13 سے 16 فروری تک کھیلے جائیں گے۔

اے پی پی

اے پی پی

ای پیپر-دی نیشن