• news

عمیر مسعود کی سنچری بھی کام نہ آئی‘ پاکستان ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل دوڑ سے باہر

فتح اللہ(نیوز ایجنسیاں)ویسٹ انڈیزانڈر19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی غیرایشیائی ٹیم بن گئی۔ آخری کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔، ویسٹ انڈیز نے 228رنز کاہدف40اوورزمیں حاصل کرلیا۔پاکستان انڈر نائنٹین ورلڈکپ ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہوگیا ہے۔ہونہار کھلاڑی عمیرمسعود کی سنچری کام نہ آئی۔ سلمان فیاض کی نصف سنچری بھی ضائع ہوگئی۔پاکستان کے دو سو اٹھائیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ عمدہ رہی۔ ویسٹ انڈیز نے جارحانہ انداز اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ املاچ اور شم رون کی نصف سنچریوں نے ہدف آسان بنادیا۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ میں رہی سہی کسر مڈل آرڈر نے پوری کردی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنائے، جس میں عمیر مسعود کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہدف 40اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پربآسانی حاصل کرلیا، ویسٹ انڈیز کی طر ف سے املاچ نے 54اور ہیٹ میئر نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کالی آندھی کے سامنے گرین شرٹس ٹاپ آرڈر بری طرح ناکا رہا اور 57کے معمولی اسکور پر ہی آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی۔ایسی صورتحال میں سو رنز بنتے بھی مشکل دکھائے دے رہے تھے لیکن عمیر مسعود اور سلمان فیاض چھٹی وکٹ کیلئے 164رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی ، دونوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی پھر گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ اسٹروک کھیلے، عمر مسعود نے 114گیندوں پر 113رنز بنائے، سلمان فیاض نے 58رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہولڈر نے 2، جبکہ جوزف، اسپرنگر، جان اور پال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا۔

نیوز ایجنسیاں

نیوز ایجنسیاں

ای پیپر-دی نیشن