• news

سیف گیمز‘ ہاکی میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

گوہاٹی (نوائے وقت رپورٹ+نیوز ایجنسیاں) ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔ پاکستان نے بھارت کو اکی کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ بھارت نے ایک جبکہ پاکستان نے دو گول سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے فرید اور ارسلان قادر نے گول بھارت کی جانب سے واحد گول دوسرے ہاف میں سکور کیا گیا۔جبکہ مجموعی طور پر پاکستان نے4گولڈ میڈل،چاندی کے10 اور کانسی کے11تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر26میڈل حاصل کئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے شہر گوہاٹی میں 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں چار طلائی تمغے جیت لیے۔پاکستانی پہلوانوں کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی ہے جنھوں نے کشتی کے مقابلوں میں دو طلائی، چار نقرئی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔پاکستان نے آٹھ پہلوانوں کے نام بھیجے تھے لیکن ایک پہلوان کو ویزا نہ مل سکا تاہم شریک تمام کے تمام سات پہلوان تمغے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔زمان انور نے 125 کلوگرام کیٹگری میں کامیابی حاصل کی جبکہ انعام بٹ نے 86 کلوگرام میں طلائی تمغہ جیتا۔انعام بٹ کا بھارتی سرزمین پر یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2010 ء میں دولتِ مشترکہ کھیلوں میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔پاکستان کے ناصر اقبال نے سکواش کے فائنل میں ہم وطن فرحان زمان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تاہم پاکستان کی خاتون کھلاڑی ماریہ طور فائنل میں بھارت کی جوشنا چنپّا سے ہارگئیں۔تیراکی میں پاکستان کی لیانا کیتھرین سوان نے دو سو میٹرز بریسٹ سٹروک میں طلائی تمغہ جیت لیا۔خواتین کی دو سو میٹرز فری سٹائل میں پاکستان کی کرن خان ساتویں نمبر پر آئیں۔مردوں کی دوسو میٹرز فری سٹائل میں پاکستان کے اسرار حسین چھٹے نمبر پر آئے۔مردوں کی چار ضرب سو میٹرز ریلے میں پاکستانی تیراک چوتھی پوزیشن حاصل کر پائے۔تمغوں کی دوڑ میں اس وقت بھارت آگے ہے جس نے ابھی تک مجموعی طور پر سونے کے40 تمغے جیتے ہیں۔سری لنکا کے جیتے ہوئے طلائی تمغوں کی تعداد آٹھ ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں

نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں

ای پیپر-دی نیشن