• news

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی پہلی کامیابی‘ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دیدی

دبئی (چودھری اشرف) لاہور قلندر نے پاکستان سپر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ لاہور قلندر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی فتوحات کو بریک لگا دی اور 63 رنز سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 195 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 131 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا اور سب سے بڑے مارجن سے شکست دی۔ لاہور قلندرز کے عمر اکمل نے 40 گیندوں پر 93 رنز بنائے جبکہ بولرز ظفر گوہر نے چار اور اجنتھا مینڈس نے 3 وکٹیں لیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمر اکمل مین آف دی میچ قرار پائے۔

چودھری اشرف

چودھری اشرف

ای پیپر-دی نیشن