آسٹریلیا کے حتمی سکواڈ کا اعلان آج ہو گا
میلبورن (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی ورلڈ ٹی 20 کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان آج منگل کو کرے گی۔ فٹنس مسائل کا شکار اوپننگ بیٹسمین ایرن فنچ کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کیلئے سٹیون سمتھ کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ ایرن فنچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور تیسرے میچ میں ان کی جگہ شین واٹسن نے قیادت کے فرائض انجام دیئے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ کو ہی ورلڈ ٹی 20 کیلئے ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے گا۔