• news

یکجہتی کشمیر فیسٹیول : پریذیڈنٹ الیون نے پیٹرن الیون کو شکست دیدی

لاہور( نمائندہ سپورٹس)یکجہتی کشمیر ڈے توصیف کلب فیسٹول میچ میں پریزیڈنٹ الیون نے پیٹرن الیون کو2 وکٹوں سے شکست دے دی۔یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں پیٹرن الیون نے پہلے کھیلتے ہویٗ مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں پر 169رنز بنایٗ۔محمد احمد47، ابرار بیگ 38، شہزاد محی الدین 27، اویس منظور23 اور فقیر حسین نے18(ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔ حسن ریاض سعید نے 37 رنز کے عوض تین، ظفر اقبال نے 18 رنز کے عوض دو جبکہ غلام مصطفی نے13رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔پریزیڈنٹ الیون نے ہدف 8 وکٹوں پر18.3 اووروں میں 170رنز بنا کر حاصل کر لیا۔شہزاد ضمیر69، اخلاق احمد43، اسماعیل مدثر 38 اور نعیم اقبال نے10(ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔ محمد علی رانا نے 32 رنز کے عوض تین، اویس مدثر نے 28 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں۔صدر کلب وقار المنیر مہمان خصوصی تھے۔

نمائندہ سپورٹس

نمائندہ سپورٹس

ای پیپر-دی نیشن