• news

کینیڈا نے شام‘ عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے روکنے کا اعلان کر دیا

اوٹاوہ(نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا نے شام اور عراق میں داعش کیخلاف فضائی حملے روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروور نے کہا ہے کہ آئندہ 2ہفتے میں داعش کیخلاف فضائی حملوں اور کارروائیاں روک دیں گے۔ شام ،عراق میں داعش پر حملے کرنے والے6فائٹر جیٹ واپس بلا لیں گے، عراق میں کرد فورسز کو ٹریننگ دینے والے کینیڈین فوجیوں کی تعداد 3گناہ بڑھا ئی ہے۔12فروری تک مشن ختم کر دینگے، داعش نے جن لوگوں کو روزانہ خوفزدہ کر رکھا ہے ہمیں ان سے انتقام لینے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں ہماری مدد چاہئے۔ افغانستان سے سبق سیکھا ہے طویل استحکام کیلئے مقامی لوگوں کی لڑائی میں مدد کی جائے تا کہ وہ اپنے علاقے واپس لے سکیں۔
کینیڈا
کینیڈین وزیر اعظم

ای پیپر-دی نیشن