• news

تحریک انصاف سے علیحدگی کی سازش چودھری سرور نے کی: ریاض فتیانہ

ٹوبہ ٹےک سنگھ+کمالیہ (نامہ نگاران) سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ریاض فتیانہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے خود کو پارٹی سے الگ کئے جانے کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اپنے خلاف آنے والے فیصلے کے خلاف اپیل میں نہیں جاﺅں گا۔ یہ ساری سازش تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے تیار کی ہے۔ وہ خود این اے 94 کمالیہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ میں آج انہیں چلنج کرتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں اور میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ یہ یونین کونسل کے چےئرمین منتخب نہیں ہو سکتے ہیں۔ ایم این اے کے خواب دیکھنا تو دور کی بات ہے۔ یہ کسی عہدے پر نامزد تو ہو سکتے ہیں۔ ووٹوں کی طاقت سے کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ یہ سیاست کے ناکام ترین کھلاڑی ہیں۔ سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس فیصلے کے بعد این اے94 میں پاکستان تحریک انصاف تنہا ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور نے انٹرا پارٹی الیکشن میں میری مخالفت کی وجہ سے الیکشن ہارنے کے ڈر سے یہ سازش رچائی ہے۔ میری سیاسی جدو جہد کسی پارٹی کی محتاج نہیں البتہ آئندہ کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔ دوسری طرف سابق ایم این اے ریاض فتیانہ کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد فتیانہ ہاﺅس کمالیہ سے تحریک انصاف کا پرچم اتار دیا گیا اور وہاں پر لگے ہوئے عمران خان اور تحریک انصاف کے پینافلیکس بھی اتار دئیے گئے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحرےک انصاف کے رہنما مےجر رےٹائرڈ احمد نواز اور پی ٹی آئی کے رہنما چےئرمےن ےونےن کونسل چوہدری محمد اشفاق نے کہا ہے پارٹی سے نکالے جانے پر رےاض فتےانہ کی طرف سے چوہدری محمد سرور اور دےگر پارٹی رہنماﺅں پر الزامات بے بنےاد ہےں ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی ٹوبہ ٹےک سنگھ مےں پاکستان تحرےک انصاف کے دفتر مےں اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ خاور خاں گادھی اور ڈاکٹر کشف رےاض بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ مےجر رےٹائرڈ احمد نواز نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 89 مےں ضمنی انتخابات کے دوران رےاض فتےانہ نے پارٹی کو شکست سے دوچار کرواےا ،انہوں نے کہا کہ پی پی 89 سے پہلے وہ خود امےدوار بنے اور بعد مےں سونےا علی رضا کا کہنے لگے مگر ےہ سب انکی سازش تھی ،لاہور مےں حمزہ شہباز شرےف سے ملاقات کے بارے مےں ان کے بےانات مےں تضاد انکی دو غلی پالےسی کا ثبوت ہے ،احمد نواز اور چوہدری محمد اشفاق نے کہا کہ رےاض فتےانہ کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سلسلہ مےں بنائی گئی انکوائری کمےٹی اور پارٹی کے دےگر اعلیٰ عہدےداروں نے رےاض فتےانہ کا موقف سننے کے بعد رپورٹ بھجوائی اور اس رپورٹ پر عمران خان نے انکے خلاف فےصلہ دےا ےہ فےصلہ ےک طرفہ نہےں بلکہ شفاف انکوائری رپورٹ اور رےاض فتےانہ کے بےانات لےنے کے بعد کےا گےا۔ رےاض فتےانہ نے مختلف ادوار مےں مختلف سےاسی جماعتےں بدلےں۔ رےاض فتےانہ کا ےہ الزام بالکل غلط ہے کہ چوہدری سرور قومی اسمبلی کے حلقہ اےن اے 94سے خود الےکشن لڑنا چاہتے ہےں ،اس لئے انکے خلاف کارروائی کروائی ہے۔ پاکستان تحرےک انصاف کے مذکورہ رہنماﺅں نے رےاض فتےانہ کی طرف سے عائد کئے جانے والے تمام الزامات کو ےکسر مسترد کےا ۔

ای پیپر-دی نیشن