ملتان:غیر ملکی سامان پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ایک کروڑ مالیت سامان سے لدے تین ٹرک تحویل میں لے لئے گئے
ملتان آن لائن)کوئٹہ کسٹم کے عملے نے غیر ملکی سامان پنجاب سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے تقریباًایک کروڑ روپے مالیت کے غیر ملکی ٹائر، پلاسٹک دانہ اور سکریپ سے لوڈ 3 ٹرکوں کو قبضے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی۔3 ٹرکوں کومیختر روڈ پر روک کر چیک کیا گیا تو ایک ٹرک میں 650 غیر ملکی ٹائر ، دوسرے میں پلاسٹک دانہ جبکہ تیسرے میں سکریپ لوڈ تھا ،تینوں ٹرکوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔
ٹرک/تحویل