ترکی ، یونان : سمندر میں تارکین کی 2کشتیاں ڈوبنے سے 33ہلاک
انقرہ(بی بی سی+نوائے وقت رپورٹ)ترکی کے ساحل سمندر پر اور یونانی جزیرے کے قریب 2کشتیاں الٹنے سے 33تارکین وطن ڈوب گئے۔ ترکش کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا بلکسیر صوبہ کے ساحلی علاقے میں حادثہ پیش آیا ، دوگانہ خبر ایجنسی کے مطابق دو افراد مارے گئے اور 3کو بچا لیا گیا۔ انادولو اور دوگان ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ 22افراد یونان کے جزیرے لیز بوس کے قریب ہلاک ہوئے۔ ایک دوسرے واقعے میں ترکی کے جنوب میں دکلی کے نزدیک کم از کم 11افراد مارے گئے۔انٹر نیشنل آرگینا زیشن فار مائیگریشن (آئی ایم او) کے مطابق اس سال5فروری تک کم از کم374افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
2کشتیاں